کنسٹرکشن ٹریڈ فئیر آج ٹوپی رکھ ایوب پارک میں شروع ہو گا، راولپنڈی چیمبر

کنسٹرکشن ٹریڈ فئیر آج ٹوپی رکھ ایوب پارک میں شروع ہو گا، راولپنڈی چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پہلا بلڈ 2021کنسٹرکشن ٹریڈ فئیر آج ٹوپی رکھ ایوب پارک میں شروع ہو رہا ہے۔ تین روزہ ایکسپو  میں ہاوسنگ اور تعمیرات کے شعبے سے منسلک ادارے، کمپنیاں سٹالز لگائیں گی۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ناصر مرزا نے بتایا ہے کہ ایکسپو کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ایکسپو سے  ہاوسنگ اور تعمیرات کے شعبے سے متعلق سرمایا کاروں کو زیادہ سے زیادہ معلومات ملیں گی اور ایک ہی چھت کے نیچے مختلف تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں آگاہی ملے گی۔ انہوں نے کہا  تعمیراتی شعبے کے ساتھ چالیس سے زائد صنعتیں جڑی ہوئی ہیں۔
۔چیمبر نے وزیراعظم کی جانب سے کنسٹرکشن پیکیج کا خیرمقدم کیا ہے اور آخری تاریخ میں توسیع سے کنسٹرکشن کے شعبے میں مزید تیزی آئے گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باقی سیکٹرز کے لیے بھی ایسی ہی مراعات کا اعلان کیا جائے۔ تاکہ معیشت تیزی سے ترقی کرے اور ملک خوشحال ہو اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔ 

مزید :

کامرس -