سینیٹ الیکشن، پنجاب سے تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، سیف ابڑوکو الیکشن کی اجازت، الیکشن کمیشن کی خفیہ بیلٹ سے انتخابات کی تیاریاں مکمل

    سینیٹ الیکشن، پنجاب سے تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، سیف ابڑوکو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)پنجاب میں سینیٹ کی تمام 11خالی نشستوں پر11امیدوار بلا مقابلہ ہوگئے۔الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ٹیکنوکریٹس اورجنرل نشستوں پر تمام جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔کامیاب ہونیوالوں میں اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر، ڈاکٹر زرقا، سعدیہ عباسی بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق جنرل نشستوں عظیم الحق منہاس اور سیف الملکوک کھوکھر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ساجدمیر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چوہدری، عون عباس، کامل آغا بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ سیف اللہ سرور نیازی اور مشا ہداللہ خان مرحوم کے بیٹے افنان اللہ خان بھی بلامقابلہ پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ان تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائیگا۔3 مارچ کو ہونیوالے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے شیڈ و ل کے مطابق انتخابات میں حصے لینے کیلئے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہوگئی۔ جمعرات کے روز کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا۔ جس کے مطابق امیدوار جمعر ات کی شام پانچ بجے تک جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے تھے۔ الیکشن کمیشن نے کراچی سے سینیٹ الیکشن 2021کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی،تفصیلات کے مطابق کرا چی کی 7جنرل نشستوں پر10امیدوار انتخاب لڑیں گے، جنرل نشست پر فیصل سبزواری، فیصل واوڈا، صدرالدین شاہ اور پی پی سے شیری رحمان،سلیم مانڈوی والا،جام مہتاب،شہادت اعوان، تاج حیدر، صا د ق میمن، دوست علی جیسر جنرل الیکشن لڑیں گے،ٹیکنوکریٹ کی2 نشستوں پر 4امیدوارحصہ لیں گے۔ پی پی کے فارق ایچ نائیک،کریم خواجہ، پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو امیدوار ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان پہلی مرتبہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، یشااللہ خان ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر امیدوار ہیں،خواتین کی 2 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پیپلزپارٹی کی پلوشہ، رخسانہ شاہ اور ایم کیوایم کی خالدہ اطیب امیدوار ہیں۔ا الیکشن کمیشن خیبرپختونخوانے بھی سینٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ خیبرپختونخواسے 12 نشستوں کیلئے 25 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن خیبر پختو نخوانے سینٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے16 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔جنرل نشستوں سے 8، خواتین چار، ٹیکنوکریٹ سے تین اور ایک اقلیتی امیدوار نے کاغذات واپس لے لئے۔ جنرل نشستوں کیلئے11،ٹیکنیوکریٹ 5،خواتین 5اورقلیت کیلئے 4امیدوارمیدان میں ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحر یک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی جبکہ ایم کیوایم رہنما رف صدیقی نااہل قرار دے دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑونے الیکشن ٹربیونل کافیصلہ چیلنج کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے سندھ سے جنرل نشست پرفیصل واوڈا اور ٹیکنو کریٹ سیٹ پر سیف اللہ ابڑو کو امیدوار نامزد کیا تھا۔ سیف اللہ ابڑو کیخلاف غلام مصطفی میمن نے اپیل دائر کی تھی۔ ٹربیونل نے قرار دیا سیف اللہ ابڑو سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کے اہل نہیں ہیں۔ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں رف صدیقی کی کاغذات مسترد ہونے کیخلاف درخواست پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا اور رف صدیقی کو سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی قابلیت کے باعث نااہل قرار دیا، گذشتہ روز عدالت میں رف صدیقی نے موقف میں اپنایا تھا کہ میری تعلیم سینیٹ الیکشن پرپورا اترتی ہے، پہلے بی اے دو سال کاتھا، اب اگربی اے چار سال کاہوگیاتومیراکیاقصورہیسینیٹ الیکشن کے دوران ممبران سندھ اسمبلی کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے لیے ممبران کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ کے موقع پر موبائل اور دیگر الیکٹرونکس ڈیوائسز پر پابندی ہو گی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فیصل واوڈا کے سینیٹ انتخابات کے کاغذات نامزدگی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔قادرخان مندوخیل نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دراخوست دائر کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں قادر مندوخیل کی آئینی درخواست پر 26 فروری کو سماعت ہوگی۔قادر خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا 2018 سے اپنی دہری شہریت چھپا رکھی ہے، فیصل واوڈا نے 2018 کے عام انتخابات میں دہری شہریت چھوڑنے کے متعلق غلط بیانی کی۔الیکشن کمیشن سمیت ٹربیونل نے فیصل واڈا کے  کاغذات نامزدگی درست قرار دیے تھے۔ ووٹرز کو چار بیلٹ پیپرز ملیں گے، جنرل نشستوں کیلئے سفید، خواتین کیلئے گلابی، ٹیکنوکریٹ کیلئے سبز،اقلیت کیلئے زرد بیلٹ پیپر ہوں گے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے امیدواروں سے غیرقانونی سرگرمیوں اورووٹ کی خریدوفروخت نہ کرنے کا حلف نامہ لے لیا دوسری طرف  الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ اور اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ووٹرز کو چار بیلٹ پیپرز جاری کیے جائیں گے، جنرل نشستوں کیلئے سفید، خواتین کیلئے گلابی، ٹیکنوکریٹ کیلئے سبزاوراقلیت کیلئے زرد بیلٹ پیپر ہوں گے۔امیدواروں کے نام حروف تہجی کے ساتھ ترتیب سے درج ہوں گے۔ ووٹرزبیلٹ پیپرز حاصل کرنے کے بعد پردہ دار جگہ پر ووٹ کیلئے بال پین کا استعمال کریں گے۔راستے میں ووٹر کسی دوسرے ووٹر یا کسی دوسرے شخص سے نہیں ملیں گے۔ ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پرپابندی ہوگی،اگرووٹرغلطی سے موبائل اندرلے آئے تو پولنگ آفیسر کے پاس جمع کرانا ہوگا۔ الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا شریف اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق سینٹ الیکشن کیلئے انتظامات مکمل ہیں اورہدایات جاری کردی گئی ہیں۔دریں اثناء ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینیٹ امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کیلئے رقم ادا نہ کرنے، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے اور ووٹ کی خریدار و فروخت میں شامل نہ ہونے کے حلف نامے لینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان پہلی امیدوار ہیں جنہوں نے حلف نامہ جمع کرادیا ہے۔ذرائع کے مطابق امیدوار کوحلف نامے میں 5سوال کے جواب دینا ہونگے۔ امیدوار کو سب سے پہلے تحریر کرنا ہے کہ وہ کس نشست کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔ دوم اس نے یہ بھی بتانا ہے کہ اس نے ٹکٹ کے حصول کے لیے پارٹی کو کوئی رقم نہیں دی یا ادا کی ہے جبکہ ووٹر کو بلواسطہ یا بلاواسطہ رقم کی ادائیگی نہیں کی۔
بلا مقابلہ کامیاب


 

مزید :

صفحہ اول -