وفاقی کابینہ نے ایل این جی درآمد کے نئے معاہدہ کی منظوری دیدی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)وفاقی کابینہ نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) درآمد کے نئے معاہدے کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان کو سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کابینہ ارکان سینیٹ ا نتخا بات میں اپنا فعال کردار ادا کریں، وفاقی وزراء بھی ارکان اسمبلی سے را بطے کریں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے، وزیر اعظم نے کابینہ کو دورہ سری لنکا پر بھی اعتماد میں لیا۔ ادھرذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈسکہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر غور کیا گیااور کابینہ کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تمام نکات پر آپشنز سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے وزیر اعظم کے سینیٹ الیکشن سے متعلق فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں ایل این جی کی قیمتوں میں کمی پر بھی مشاورت کی گئی، جبکہ کابینہ کو ایل این جی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے کہا عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔
کابینہ منظوری