وزیراعظم کے دورہ سری لنکا پر ساڑھے 23 لاکھ روپے خرچ ہوئے، شہباز گل

  وزیراعظم کے دورہ سری لنکا پر ساڑھے 23 لاکھ روپے خرچ ہوئے، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)   وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے وزیراعظم کے دورہ سری لنکا کے اخراجات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے2021 کے دورہ سری لنکا پر صرف 14 ہزار800 ڈالرز خرچ ہوئے۔ اپنے بیان میں شہباز گل نے بتایا کہ 2016 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سری لنکا پر 2 لاکھ 76 ہزار 266 ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔ شہباز گل نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے 2021 کے دورہ سری لنکا پر صرف 14 ہزار  800 ڈالرز خرچ ہوئے جو پاکستانی کرنسی میں 23 لاکھ 51 ہزار 720 روپے بنتے ہیں۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ اول -