کوروناسے مزید 64افراد جاں بحق 1361نئے مریض رجسٹرڈ

کوروناسے مزید 64افراد جاں بحق 1361نئے مریض رجسٹرڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 64افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 12ہزار 772ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5لاکھ 75ہزار 941ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1361نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 88لاکھ 31ہزار 892افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 40ہزار 906نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5لاکھ 39ہزار 888مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 1590مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دریں اثناء پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ملک میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگادی گئی ہے، لوگ رضا کارانہ طور پر ویکسینیشن کیلئے خود کورجسٹریشن کرائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نوشین حامد نے کہا کہ پابندیوں میں نرمی کی، ایس او پیز پرعملدآمد پر سختی کی جارہی ہے، ویکسین کی آمد سے صورتحال میں بہتری کی امید ہے تاہم ویکسینیشن کی رجسٹریشن کا عمل مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔مرحلہ وار 60،55سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کریں گے۔
کورونا

مزید :

صفحہ اول -