الیکشن چوری کا کھرُا وزیراعظم تک جاتا ہے، شاہد خاقان عباسی
کراچی (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن نے جیت لیا ہے، سوال ری پولنگ کا نہیں، کیا پولنگ عملے کواغوا کرنا جرم نہیں؟ آج پوچھنے والا کوئی نہیں، آپ دوبارہ انتخاب بھی کرائیں گے تو مسلم لیگ ن کی ہی جیت ہوگی، وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزرا کا احتساب کون کرے گا؟ انصاف کے نظام پر آج سوالیہ نشان ہے، 20پولنگ اسٹیشنزکے پریذائیڈنگ افسر ووٹوں سمیت غائب ہو گئے، کمیشن اس لیے بنتے ہیں کہ مجرموں کی چوری پر پردہ ڈالا جائے، براڈ شیٹ کیس سے متعلق بھی کمیشن بن گیا ہے، احتساب کا ادارہ آج خود قابل احتساب ہے، الیکشن چوری کا کھرا وزیراعظم تک جاتا ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا پریذائیڈنگ آفیسرز کو اغوا کرنا جرم نہیں ہے، عوام کی امانت کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔
شاہد خاقان عباسی