یکم مارچ سے تمام سکول معمول کے مطابق کھلیں گے، شفقت محمود
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت نے یکم مارچ سے کلاسز ریگولر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ یکم مارچ سے تمام سکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ملک میں تمام سکول یکم مارچ سے 5دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے، فیصلہ ہر تعلیمی ادارے پر لاگو ہوگا، اللہ کی رحمت سے حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو رہا ہے۔
وزیر تعلیم