حکومت بچوں کی سمگلنگ کی روک تھام کرے‘ انصار برنی

 حکومت بچوں کی سمگلنگ کی روک تھام کرے‘ انصار برنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین انصار برنی ٹرسٹ و سابق وفاقی وزیر انصار برنی نے کہا ہے کہ پاکستان سے یونان بچوں کی اسمگلنگ کی جارہی ہے8 سے10سال کے بچوں اور بچیوں کا سفر انتہائی بھیانک ہے, انصاربرنی ٹرسٹ سینکڑوں بچوں کی رہائی (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)
کے لئے کوشاں ہے, وہ گزشتہ روز صادق آباد میں میاں محمد شریف راشد کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے, انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو کوئٹہ سے ایران‘ترکی وہاں سے گریس یونان لیجایا جاتا ہے وہاں سے بچوں کو یورپ لیجایا جاتا ہے جہاں ان سے زیادتی کی جاتی ہے, بچوں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کی ضرورت ہے, اب تک اسمگل کئے گئے بچوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے, انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہرجگہ رشوت چل رہی ہے حکومت خاموش ہے, حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس اہم مسئلہ پر فوری آواز اٹھائیں اور بچوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے, آخر میں چیئرمین پاکستان لائف کئیر فانڈیشن میاں محمد شریف راشد نے تمام مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا۔
انصار برنی