خانیوال کے قریب پولیس مقابلہ،ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، ملزمان کی تلا ش شروع
خانیوال‘ میاں چنوں (بیورونیوز‘ نمائندہ پاکستان)بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کاخطرناک ڈاکو امین جوئیہ دوران پولیس مقابلہ اپنے ساتھی ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک،تھانہ تلمبہ پولیس ملزم امین کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے جارہی تھی امین ولد نصیر قوم جوئیہ سکنہ ساہیوال مقدمہ نمبر 56/21 بجرم 392ت پ تھانہ تلمبہ ریمانڈ جسمانی پر تھاپولیس میلسی لنک مصطفی آباد پہنچی تو ملزم کے چار ساتھی مسلح بسواری موٹر سائیکل آئے ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی(بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)
خاطر پولیس وین پر سیدھی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی دوران فائرنگ امین جوئیہ اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا پولیس اور حملہ آور ڈاکوؤں کے درمیان دوران فائرنگ 04کس ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت امین جوئیہ درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل کی پولیس مقابلہ کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔
ہلاک