کرونا ویکسی نیشن سے متعلق طبی حلقوں کے خدشات دور کئے جائیں‘ محمد عثمان
ملتان (وقا ئع نگار) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و کیبنیٹ کمیٹی کورونا کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ طبی حلقوں میں کورونا ویکسی (بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)
نیشن کو لیکر جو خدشات ہیں۔انکو دور کیا جائے۔طبی عملہ غیر ضروری بحث میں پڑنے کی بجائے کہ کورونا ویکسی نیشن کس حد تک موثر ہے یا نہیں فوری ویکسی نیشن کروائے کیونکہ یہ وہ فرنٹ لائن ہیروز ہیں۔ جن کی جان بچے گی تو وہ دیگر مریضوں کی جان بچا پائیں گے اسلئے حکومت نے سب سے پہلے مرحلے پر طبی عملے کو ویکسین فراہم کی ہے تاکہ کورونا کے دوران ہمت و حوصلہ سے کام کرنے والے یہ فرنٹ لائن ورکرز محفوظ ہو سکیں۔مزید ویڈیو پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے جن ہسپتالوں میں کورونا کئیر سینٹر بنائے گئے ہیں وہاں سختی سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں تاہم اطلاعات ملی ہیں کہ طبی عملہ کم تعداد میں ویکسینیشن کروا رہا ہے جو مایوس کن ہے کورونا ویکسی نیشن کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں نہ ہی اب تک ایسا کوئی کیس رپورٹ ہوا ہے لہذا تمام طبی عملے سے درخواست ہے کورونا ویکسینیشن لازمی اور جلد کروائیں۔
محمد عثمان