سینیٹ انتخابات میں فتح جمہوری قوتوں کی ہوگی‘ بلاول بھٹو 

سینیٹ انتخابات میں فتح جمہوری قوتوں کی ہوگی‘ بلاول بھٹو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


محمد پوردیوان (نامہ نگار) سینٹ انتخاب،،میں فتح جمہوری قوتوں کی ہی ہوگی  پارلیمنٹ بالادست  جمہوریت وآئین پاکستان کی ں الا دستی پر یقین رکھتے ہیں  سینٹ انتخاب خفیہ بیلٹ پیپر کے تحت ہی ہونگے  حکومت کو اینے ہی اراکین اسمبلی پر یقین نہیں رہا وفاق کی سیٹ پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی یقینی فتح سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے پی ڈی ایم اتحاد ملکی ترقی کا ضامن ہے 7ضمنی الیکشن میں خیبر سے لیکر کراچی وڈسکہ تک سخت شکست سے تبدیلی (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)
سرکار  کی حقیقت بین الاقوامی سطح پر بھی عیاں ہوچکی ہے عدم اعتماد ولانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ یقینی ہے تبدیلی سرکار نے تمام طبقہ ہائے فکر نے مایوس کیا ہے مزید وقت دینا ملک وقوم کے مفاد میں نہ ہے خیبرپختونخواہ سندھ بلوچستان میں سینٹ انتخاب میں فتح حاصل کرکے چئیرمین سینٹ بھی پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا  مردحر آصف علی زرداری جب چاہیں حکومت کو رخصت کرسکتے ہیں حکمران پارٹی انتشار کا شکار ان کے اپنے رہنما کروڑوں روپے میں ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں 3مارچ کے بعد ملکی سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا ان خیالات کا اظہار  نوجوان قائد چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ شب مخدوم ہاس لاہور میں ایم پی اے وصدر خواتین ونگ جنوبی پنجاب پیپلزپارٹی شازیہ عابد ایڈووکیٹ سے سینٹ انتخاب  وملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے موقع پر کہا کہ،،سلیکٹیڈ جعلی نااہل نالائق حکومت مکمل طور پر فلاپ ہوچکی ہے خود حکومتی اراکین مایوسی کا شکار ہوکر پیپلزپارٹی وپی ڈی  ایم سے رابطہ میں ہیں  وفاق اسلام آباد سے سینٹ کی نشست پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار کے طور پر نامزد ہونیسے ومتوقع شکست کے خوف سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں  سینٹ انتخاب میں فتح جمہوری قوتوں کی ہی ہوگی اور چئیرمین سینٹ پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا صدارتی آرڈینینس سے جمہوریت کو قدغن نہیں لگنے دیا جائے گا پارلیمنٹ ہی سپریم ہے اور سینٹ انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہی ہوگا  7ضمنی انتخاب میں کراچی سے لیکر خیبرپختونخواہ وصوبہ پنجاب میں بھی پی ڈی ایم پیپلزپارٹی ومسلم لیگ ن کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی سے عالمی سطح پربھی جعلی حکومت کی اصلیت واضح ہوچکی ہے عدم اعتماد یا لانگ مارچ پی ڈی ایم سلیکٹیڈ کو گھر بھیج کر ہی رہیگی اس موقع پر سابق وزیراعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی  مخدوم سید احمد محمود  سید علی حیدر گیلانی سید علی موسی گیلانی  ڈاکٹر جاوید صدیقی بھی موجود تھے۔
بلاول