نیب انسداد بد عنوانی حکمت عملی کے شاندا ر نتائج سامنے آرہے ہیں: جسٹس (ر) جاوید اقبال
اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے نیب کی انسداد بدعنوانی کی جامع حکمت عملی کے شاندار نتائج سا منے آ رہے ہیں، نیب نے طالبعلموں اور نوجوانوں میں بدعنوانی کیخلاف آگاہی پیدا کرنے کیلئے یونیورسٹی اور کالجز کی سطح پر گذشتہ تین سال کے دوران 55ہزار کردار سازی کی انجمنیں قائم کی ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب نے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم ریکور کرنے کیلئے انسداد بدعنوانی کی جامع حکمت عملی اختیار کی ہے جس کے شاندار نتائج آئے ہیں (بقیہ نمبر1صفحہ 6پر)
۔ نیب کے تمام افسران بھرپور عزم کیساتھ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وہ انسداد بدعنوانی کیخلاف جنگ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ نیب بدعنوانی، منی لانڈرنگ، بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکہ دہی سے لوٹ مار، بینک نادہندگی، اختیار ا ت کے تجاوز اور سرکاری فنڈز کی خوردبرد پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ نیب کی تین سال کی رپورٹ کے مطابق بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 487ارب روپے ریکوری کرنا نیب کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔2017ء نیب کی اصلاحات کا سال تھا، نیب کے تمام اداروں، آپر یشنز، پراسیکیوشن، ہیومن ریسرچ مینجمنٹ، ٹریننگ اینڈ ریسرچ، آگاہی و تدارک کا تفصیلی جائزہ لے کر فعال بنایا گیا۔ نیب سارک ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے تاکہ بہترین طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے مربوط کوششیں کی جائیں۔ نیب نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے چین کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ نیب نے سرکاری محکموں میں خدمات کے نظام میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کی مشاورت سے ان کی خامیوں کی نشاندہی کرنے کیلئے ملک بھر میں پریوینشن کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ نیب نے احتساب عدالتوں میں دائر بدعنوانی کے1230 ریفرنسز جلد سماعت کی درخواست کی ہے، اس کی مالیت 947 ارب روپے بنتی ہے جو بدعنوان عناصر سے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائی جائیگی۔ بدعنو ا نی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،اس ضمن میں نیب تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، عالمی اقتصادی فورم، پلڈاٹ اور مشال پاکستان جیسے معتبر اداروں نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
جسٹس جاوید اقبال