آمدن سے زائد اثاثے‘ میپکو ٹیسٹ انسپکٹر  اور اہلیہ کی جائیداد ضبط کرنے کی نیب کی  درخواست پر سماعت 8 مارچ تک ملتوی

آمدن سے زائد اثاثے‘ میپکو ٹیسٹ انسپکٹر  اور اہلیہ کی جائیداد ضبط کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) احتساب عدالت ملتان نے آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے کے مقدمہ میں گرفتار میپکو کے ٹیسٹ انسپکٹر اور انکی بیوی کی (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)
جائیدادوں کو ضبظ کرنے کے حوالے سے دائر نیب کی درخواست پر سماعت وکیل کے پیش نہ ہونے پر 8 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق ملزم ٹیسٹ انسپکٹر میپکو محمد حسین جو کہ 1981 میں تیسرے سکیل پر میپکو میں ہیلپر بھرتی ہوا تھا اور اب 16 ویں سکیل پر کام کررہا تھا، ملازمت سے قبل ملزم کے پاس کوئی جائیداد نہیں تھی لیکن اب ملزم کے پاس 17 کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں جو ملزم اور اسکی بیوی ثمینہ نگہت اور بیٹے کے نام پر ہیں جبکہ اسکی بیوی کی بھی 1996 میں ملزم سے شادی ہوئی تھی جس کے پاس بھی کوئی جائیداد نہیں تھی۔ ریکارڈ کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کے ساتھ ملکر 12 سے زائد بینکوں سے 14 کروڑ 80 لاکھ روپے 2002 سے 2018 میں منتقل کیے ہیں۔ ملزم کو بے گناہی ثابت کرنے کے لیے بہت وقت دیا گیا لیکن ملزم نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔جس پر ملزم کے خلاف ڈی جی نیب ملتان نے گزشتہ برس 24 جون کو گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔ اور عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب انکی اہلیہ ضمانت پر رہا ہیں جن کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے۔ اب نیب نے انکی جائیدادوں کو منجمد کرنے کے لیے درخواست دی تھی جس پر سماعت وکیل کے پیش نہ ہونے پر ملتوی کردی گئی ہے۔
اثاثے