جنوبی پنجاب میں انتظامیہ کا با اختیار سیٹ اپ قائمہ ہو چکا: زاہد اختر زمان
ملتان (جنرل ر پو رٹر) ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ ساؤتھ پنجاب کے تمام محکمہ جات کے سیکریٹری کو تمام مالی،انتظامی اختیارات طے شدہ شیڈول کے مطابق سونپ دئیے گئے ہیں جنکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مختلف محکمہ جات کے امور میں بگاڑ کا عمل جلد ختم ہوجائے گا اور عوام کے کام ساؤتھ پنجاب سے ہی حل کئے (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)
جا سکیں گے اور اسکا پروسس شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ساؤتھ پنجاب سیکریٹریٹ کی عمارات کے لئے 25 کروڑ روپے ریلیز ہوچکے ہیں جس پر ٹینڈر ہو چکے ہیں اس کے علاوہ ایک ملین آئندہ ماہ مل جائیں گے.ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت جنوبی پنجاب میں انتظامیہ کا بااختیار سیٹ اپ قائم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے تمام صلاحیتیں صرف کررہے ہیں۔ سب سیکرٹریٹ کے قیام کے ثمرات عوام تک پہنچانیکیلئے حکومت کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے،بہاولپور اور ملتان میں یکساں انتظامی سیٹ اپ صحیح معنوں میں عوام کی توقعات پوری کرے گا۔۔ جلد ہی اس خطے کے عوام کو سب سیکرٹریٹ کے ثمرات ملنا شروع ہوجائیں گے۔
زاہد اختر