این اے 75 ڈسکہ میں بے ضابطگیوں کا کیس، پی ٹی آئی نے اپنا وکیل تبدیل کر دیا

این اے 75 ڈسکہ میں بے ضابطگیوں کا کیس، پی ٹی آئی نے اپنا وکیل تبدیل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)  پاکستان  تحریک انصاف نے این اے75 ڈسکہ میں بے ضابطگیوں کے کیس میں اپنا وکیل تبدیل کر دیا، بیرسٹر علی ظفر کی خدمات حاصل کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق   این اے 75 ڈسکہ میں بے ضابطگیوں کے کیس میں الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ کچھ اضافی دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں، کچھ بڑے ثبوت جمع کرانا چاہتے ہیں۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا آپ گذشتہ سماعت پر دلائل مکمل کرچکے۔ سلمان اکرم راجہ نے کمیشن کو بتایا کہ کچھ اضافی چیزوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں، الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز تاریخی ڈاکیومنٹ ہے، یہ 23 پولنگ سٹیشنز کا نہیں پورے حلقہ کا معاملہ ہے۔
 وکیل تبدیل

مزید :

صفحہ آخر -