دینی مدارس دہشت گردی نہیں دین اسلام کے مراکز ہیں،عبدالغفور حیدری

 دینی مدارس دہشت گردی نہیں دین اسلام کے مراکز ہیں،عبدالغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سکھر(آن لائن)جمعیت علماء  اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نااہل حکمران دینی مدارس کیخلاف مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے سازش کر رہے ہیں،دینی مدارس دہشت گردوں کے مراکز نہیں بلکہ دین اسلام کے مراکز ہیں دہشت گردوں کے نہیں ہم اپنے دینی مدارس کا تحفظ کرنا بخوبی جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب اللہ والی مسجد بندر روڈ سکھر میں جامعہ ادارۃ الفرقان کے زیر اہتمام زیر صدارت مھتمم مفتی عبدالباری کے منعقد جلسہ تکمیل صحیح بخاری شریف و دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا کانفرنس میں مفتی محمد طیب (فیصل آباد) مولانا راشد محمود سومرو (صوبائی جنرل سیکریٹری جے یو آئی)قاری زبیر احمد (کراچی). مولانا محمد عبداللہ (بلوچستان) سمیت دیگر علماء کرام و دینی شخصیات نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں کرپشن کے براڈشیٹ اسکینڈل اور پاناما اسکینڈل آئے مگر ان سب میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی کے بھی افراد کا نام نہیں آیا افسوس ہم پر بلاوجہ شک کیا جا رہا ہے کیا ہم حب الوطن نہیں ہے،موجودہ حالات عوام کے سامنے ہیں،علماء کرام کو سیاست میں آنا چاہیے تاکہ ملک پاکستان جوکہ کلمے کے نام پر بنا تھا اس ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ کاقیام عمل میں لایا جاسکے، علماء کرام کے ہوتے ہوئے دین اسلام کیخلاف سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
عبدلغفور حیدری 

مزید :

صفحہ آخر -