مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب سے نادرا کے وفدکی ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب سے نادرا کے وفد نے جمعرات کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ نادرا کے وفد کی قیادت سکسیشن پروجیکٹ کے سربراہ بریگیڈئیر طلعت قیوم کررہے تھے۔ وفد میں پروگرام مینیجر شہزاد پرویز، ڈائریکٹر پروجیکٹ سید گوہر عباس اور دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع سیکرٹری محکمہ قانون سندھ ڈاکٹر سید منصور عباس رضوی بھی موجود تھے ملاقات میں سکسیشن قانون کے حوالے سے ایک اور پیشرفت ہوئی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے وفد کو بتایا کہ سندھ حکومت سکسیشن لا کے نفاذ کے لئے پرعزم ہے اور اس ضمن میں سمری گورنر سندھ کو منظوری کے لئے ارسال کی جا چکی ہے۔ گورنر سندھ کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد یہ قانون صوبہ میں لاگو ہوجائے گا۔ نادرا کے وفد نے بھی مشیر قانون کو تیس یوم میں سکسیشن قانون پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔