پی ایس ایل کے 50 فیصد تماشائیوں کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع
لاہور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل میچز میں 50 فیصد تماشائیوں کیلیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے تاہم لاہور میں ہونے والے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے مطابق راؤنڈ میچز کے لیے 50 فیصد اور پلے آف میچز کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر این سی او سی کے مشکور ہیں تاہم فینز سے درخواست ہے کہ وہ سٹیڈیمز میں تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کوویڈ صورتحال میں بہتری کے بعد 50 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی اجازت دی تھی جب کہ پلے آف اور فائنل کے لیے فل ہاؤس کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔