میرا پاسپورٹ تک چرا لیا گیا، نورا فتیحی بالی ووڈ میں شیطان صفت لوگوں کا ذکر کرتے رو پڑیں
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ میں شیطان صفت انسانوں کا ذکر کرتے رو پڑیںاور کہا کہ جب بھارت پہنچی تو بہت پرجوش تھی، میں سوچ رہی تھی مجھے لیموزین میں پک کیا جائے گا اور ہوٹل کے کسی زبردست سے کمرے میں ٹھرایا جائے گا اور لیموزین میں ہی میں آڈیشن دینے جاؤں گی تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا, اس کے برعکس مجھے بھارت میں شیطان صفت جیسے انسانوں اور بہت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، یہاں لوگوں نے میرا پاسپورٹ چرا لیا، مجھے بھارت سے بے دخل کردیا گیا۔
ایک انٹرویو کے دوران بھارتی اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ میں پیش آنے والے تلخ تجربات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہدایت کار مجھے آڈیشن کے لیے بلاکر ہندی میں ڈائیلاگ بولنے کا کہتے، میرے لہجے کا میرے منہ پر ہی مذاق اڑاتے تھے جب کہ میں سوچتی تھی کہ کاش یہ میرے سامنے تو میرا مذاق نہ اڑائیں۔
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ جتنی مشکلات میرے ساتھ پیش آئیں اگر کسی دوسرے شخص کے ساتھ آتیں تو وہ امید کھو چکا ہوتا اور مکمل طور پر بکھر جاتا جب کہ امید کھودینا بہت ہی بھیانک چیز ہے۔