مریم اور بلاول کی ملاقات لیکن دراصل کس کا پیغام پہنچایا گیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی گزشتہ روز ملاقات ہوئی ہے اور جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رائیونڈ میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کا پیغام ایک دوسرےکو پہنچایا گیا۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ مریم اور بلاو ل کے درمیان ملاقات میں یوسف رضا گیلانی کوبطور چئیرمین سینیٹ کامیاب کرانے پربھی مشاورت کی گئی، ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تمام ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں رابطوں سےمتعلق اہم رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپنے پر بھی غور کیا گیا۔