پنجاب سے سینیٹ کے بلامقابلہ انتخاب کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پنجاب سے سینیٹ کے بلامقابلہ انتخاب کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
 پنجاب سے سینیٹ کے بلامقابلہ انتخاب کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب سے سینیٹ کے بلامقابلہ انتخاب کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اس سلسلے میں مبینہ طور پر مرکزی کردار اداکیا ہے، یاد رہے کہ   پنجاب میں سینیٹ کی تمام 11خالی نشستوں پر انتخابات بلا مقابلہ ہوگئے ہیں، الیکشن کمیشن پنجاب  کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔

جنگ گروپ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا   کہ  چوہدری پرویز الٰہی نے عطا تارڑ کے ذریعے مسلم لیگ ن کی قیادت اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی فون پر رابطہ کیا۔پرویز الٰہی کے رابطےکے بعد پیپلزپارٹی نے پنجاب سے اپنا امیدوار واپس لیا اور پرویز الہٰی کے رابطہ کرنے پر ہی ن لیگی قیادت نے اپنے زائد امیدواروں کےکاغذات واپس لیے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سپیکرپنجاب اسمبلی کی کاوشوں سے ہی پنجاب میں عددی تعداد کے مطابق امیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -