دوسری شادی کو راز رکھنے پر قید اور بھاری جرمانے کا قانون تیار، مردوں کی پریشانی بڑھ گئی مگر کس ملک میں؟

دوسری شادی کو راز رکھنے پر قید اور بھاری جرمانے کا قانون تیار، مردوں کی ...
دوسری شادی کو راز رکھنے پر قید اور بھاری جرمانے کا قانون تیار، مردوں کی پریشانی بڑھ گئی مگر کس ملک میں؟

  

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر میں مردوں کو دوسری شادی راز  رکھنے پر قید اور بھاری جرمانےکی سزا کا قانون تیار کرلیا گیا ہے، 58 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قانون حکومت کی جانب سے پیش کردیا گیا ہے، نئے قانون میں پہلی بیوی کو شوہر سے طلاق لینے کا قانونی حق بھی دیا گیا ۔

عرب میڈیا کے مطابق   مسودہ قانون کے تحت مرد کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے پیشگی اجازت لینا ہوگی، پہلی بیوی کی منظوری کے بغیر یا دوسری شادی کو راز میں رکھنے پر سزاؤں کا تعین کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خلاف وزری کے مرتکب شوہروں کو 1 سال قید اور 2 تا 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا اور بعض صورتوں میں قید اور جرمانہ دونوں سزائیں دی جاسکیں گی، پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسرا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کو ایک سال قید اور جرمانہ ہوگا،نئے مسودہ قانون میں شادی کےلیےلڑکے اور لڑکی کی کم سےکم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔

18سال سےکم عمرافراد کی شادی کرانے پر 1سال قید اور 2 تا 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

مزید :

عرب دنیا -