’نوازشریف کے این آر او کیلیے فضل الرحمان نے اپنے مفادات حاصل کیے‘ جے یو آئی ایف کے باغی رہنماء کھل کر میدان میں آگئے

’نوازشریف کے این آر او کیلیے فضل الرحمان نے اپنے مفادات حاصل کیے‘ جے یو آئی ...
’نوازشریف کے این آر او کیلیے فضل الرحمان نے اپنے مفادات حاصل کیے‘ جے یو آئی ایف کے باغی رہنماء کھل کر میدان میں آگئے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  جمعیت علمائے اسلام ف ( جے یو آئی ایف ) کے سابق سینیٹر  اور باغی رہنماء حافظ حسین احمد  کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے این آر او کے لیے مدارس اور اکابرین کی جماعت کو استعمال کرکے فضل الرحمان نے اپنے مراعات اور مفادات حاصل کیے۔

جمعیت علما اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ  نوازشریف کے این آر او کے لیے فضل الرحمان نے کارکنوں اور علما کو خوار کیا لیکن ہم دینی مدارس کو دوسروں کے لیے استعمال نہیں کریں گے بلکہ اسلام کی سربلندی اور ختم نبوت کی تحفظ کے لیے استعمال ہوں گے،  نواز شریف نے 40 سال اسٹیبلشمنٹ کے زیر سایہ سیاسی کھیل کھیلے اور کرپشن میں پکڑے جانے پر وہ نظریاتی بن بیٹھے، آزادی مارچ کی آڑ میں بیماری کا ڈرامہ رچایا اور لندن جاکر پناہ گزین بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ  26 مارچ کو ’رینٹل مارچ‘ قریب آرہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ایسی چھوٹی سرجری کی ضرورت بھی درپیش ہے جو پاکستان میں ممکن نہیں ہے اس مجبوری کی وجہ سے ابو جان کے پاس لندن ہی جانا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -