وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت
وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی  ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت ترین قانونی اقدامات اٹھائے جائیں اور کوشش کی جائے کہ غریب آدمی پر مزید کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ پڑے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں وفاقی وزراء خسرو بختیار، حفیظ شیخ، فخر امام سمیت ڈاکٹر عشرت حسین، ندیم بابر، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر و دیگر نے شرکت کی۔وزیراعظم کو ملک میں گندم کی اگلے مالی سال کی پیداوار ی کھپت اور ضروریات کے تخمینوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ابھی سے جامع منصوبہ بندی کی جائے، انہوں نے  ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوروں کے خلاف سخت ترین قانونی اقدامات اٹھائے جائیں،کوشش کی جائے کہ غریب آدمی پر مزید کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ پڑے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کے لیے جدید خطوط پر ذخیرہ کرنے کے لیےگوداموں کی تعداد بڑھائی جائے۔