حکومت کو سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کیلئے مہلت مل گئی

حکومت کو سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کیلئے مہلت مل گئی
حکومت کو سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کیلئے مہلت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کیلئے 1 ماہ کا مزید وقت مانگ لیا جس پر عدالتِ عالیہ نے وفاقی حکومت کو 2 اپریل تک کی مہلت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللّٰہ نے نئے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان آئندہ سماعت پر  رپورٹ پیش کریں، رپورٹ دیکھ کر ہی سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ دیں گے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ہم پہلے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، کچھ لوگوں کی رائے لی گئی ہے، دیگر فریقین کو بھی سنیں گے جس پر عدالت نے مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا رولز سے متعلق تمام درخواستیں 2 اپریل کو مقرر کی جائیں۔