طلاق کی خبروں کے بعد عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی میں شرکت لیکن ایک دوسرے سے دوری

طلاق کی خبروں کے بعد عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی میں شرکت لیکن ایک دوسرے ...
طلاق کی خبروں کے بعد عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی میں شرکت لیکن ایک دوسرے سے دوری
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار جوڑے عروہ حسین اور فرحان سعید کے مابین طلاق کی خبریں ایک عرصے سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ دونوں کی جانب سے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی  تاہم عروہ کے والدین نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔ اب یہ اداکار جوڑی ایک عرصے بعد ایک ہی ایونٹ میں نظر آئی ہے لیکن ایسے کہ دونوں میں دوری بنی ہوئی تھی۔

دونوں نے حال ہی میں ڈائریکٹر قاسم علی مرید خان کی مہندی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by afiablogs (@afiablogs)

اس تقریب میں عروہ حسین اور فرحان سعید ایک عرصے بعد اکٹھے مگر ایک دوسرے سے دور نظر آئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

اداکار جوڑی کی اس مہندی کی تقریب میں بھی کوئی اکٹھی تصویر نظر نہیں آئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

دونوں کی دوری کا یہ عالم رہا کہ فوٹو گرافر ان کی ایک بھی تصویر نہیں کھینچ پایا جس کی وجہ سے دونوں کی سولو تصاویر کو ایک ساتھ جوڑ کر فوٹو گرافر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا۔

مزید :

تفریح -