عالمی بینک کی فاٹا میں بے گھر افراد کےلئے اضافی 12 ملین ڈالر کی گرانٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی بینک فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر افراد کےلئے اضافی 12 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا، عالمی بینک کی جانب سے فاٹا کیلئے ریکوری پیکج کی مالی اعانت 216 ملین ڈالر ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اضافی گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور اسلام آباد میں ہوئی،وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہاکہ عالمی بینک کی فاٹا کیلئے مالی گرانٹ کیلئے شکرگزار ہیں، فاٹا میں بے گھر افراد کی سپورٹ، بچوں کی صحت اور سروس ڈلیوری میں مدد ملے گی، خسرو بختیارنے کہاکہ پراجیکٹ میں خیبر پختونخواکے 4 نئے اضلاع کی فلاح و بہبود کے پروگرام شامل ہیں۔