قطرکیساتھ نئے ایل این جی معاہدے سے 316 ملین ڈالرکی بچت ہوگی، ندیم بابر

 قطرکیساتھ نئے ایل این جی معاہدے سے 316 ملین ڈالرکی بچت ہوگی، ندیم بابر
 قطرکیساتھ نئے ایل این جی معاہدے سے 316 ملین ڈالرکی بچت ہوگی، ندیم بابر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی ندیم بابرکاکہناہے کہ قطرکیساتھ نئے ایل این جی معاہدے سے 316 ملین ڈالرکی بچت ہوگی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایل این جی کا بہترین معاہدہ وزیراعظم کی قیادت میں ہوا، معاہدے سے باہمی تعلقات کے نئے دور کاآغاز ہوگا،انہوں نے کہاکہ معاہدہ10 سال کا ہے  اور چار سال کے بعد قیمت پر دوبارہ بات ہو سکتی ہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ ایل این جی کے معاہدے میں 10 سال میں 3 ارب ڈالرز سے زیادہ فرق پڑتا ہے،معاہدے میں دو جہاز ماہانہ سے شروع کریں گے،معاہدے میں گنجائش رکھی ہے سردیوں میں فالتو ایل این جی بھی لے سکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مہنگی ایل این جی کو 31 فیصد سستے کنٹریکٹ سے تبدیل کررہے ہیں،ماضی کے مقابلے میں یہ معاہدہ 31 فیصد سستا ہے۔

ندیم بابرنے کہاکہ 2024 میں جا کراس کا والیم ڈبل ہوگا، قطر کے ساتھ معاہدے میں لچک رکھی ہے،کارگوز کو دونوں میں سے کسی بھی ٹرمینل پر لاسکتے ہیں،پرانے کنٹریکٹ کے مقابلے میں سالانہ 316 ملین ڈالر کا فرق ہے ، اس موضوع پر وزیراعظم کی 3 مرتبہ امیر آف قطر سے بات ہوئی، معاہدے میں بہت محنت اور جدوجہد کی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -