عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کرکٹر عمر اکمل کا ردعمل بھی آگیا
لاہور (ویب ڈیسک) عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے فیصلے کے بعد کرکٹر عمر اکمل کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا ہے اور کہا کہ فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا نہ کروں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) میں کچھ لوگ چیزیں لیک کرتے ہیں، میں پی سی بی کو یہی بتانے گیا تھا کہ مجھے اپروچ کیا گیا ہے، فیصلہ آچکا اب کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔
پابندی ختم ہونے اور کرکٹ کھیلنے سے متعلق سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا تو ضرور کھیلوں گا۔
یاد رہے کہ آج عالمی ثالثی عدالت نے کرکٹر عمر اکمل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کو 12 ماہ کی پابندی اور بیالیس لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔