سمت پٹیل نے محمد حفیظ کو غصہ چڑھا دیا، میچ کے دوران ایسا کام ہو گیا کہ حفیظ کے مداح بھی حیران پریشان رہ گئے

سمت پٹیل نے محمد حفیظ کو غصہ چڑھا دیا، میچ کے دوران ایسا کام ہو گیا کہ حفیظ کے ...
سمت پٹیل نے محمد حفیظ کو غصہ چڑھا دیا، میچ کے دوران ایسا کام ہو گیا کہ حفیظ کے مداح بھی حیران پریشان رہ گئے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں اور لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے جس دوران سمت پٹیل نے ان فارم محمد حفیظ کو رن آﺅٹ کروا دیا جس پر وہ انتہائی غصے کے عالم میں میدن سے باہر گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں شاہد آفریدی سترہواں اوور کروا رہے تھے کہ اس دوران سمت پٹیل نے کٹ شاٹ کھیلی اوررن لینے کیلئے کریز سے باہر نکلے جس پر دوسرے اینڈ پر موجود محمد حفیظ نے بھی پوری قوت سے دوڑ لگا دی تاہم سمت پٹیل نے اپنا ارادہ بدل لیا اور محمد حفیظ کو آدھی کریز سے واپسی کی راہ اختیار کرنا پڑی مگر اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی اور ملتان سلطانز نے انہیں رن آﺅٹ کر دیا۔ 
اس پرمحمد حفیظ نے انتہائی غصے کے عالم میں دو مرتبہ اپنا بیٹ زمین پر مارنے کی کوشش کی مگر پھر کچھ سوچ کر ایسا کرنے سے باز رہے اور میدان کی جانب چل پڑے۔ محمد حفیظ پویلین کی جانب قدم بڑھا رہے تھے کہ سمت پٹیل نے انہیں کچھ کہنا چاہا مگر محمد حفیظ اس قدر غصے میں تھے کہ انہوں نے سمت پٹیل کی جانب دیکھا بھی نہیں اور پویلین لوٹ گئے۔ 

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -