پاکستانی کسانوں نے بھی بھارتی کسانوں کی طرز پر مظاہرے کی تیاری شروع کردی

پاکستانی کسانوں نے بھی بھارتی کسانوں کی طرز پر مظاہرے کی تیاری شروع کردی
پاکستانی کسانوں نے بھی بھارتی کسانوں کی طرز پر مظاہرے کی تیاری شروع کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے صوبے پنجاب کے کسانوں نے بھی آئندہ ماہ سڑکوں پر آنے کی منصوبہ بندی شروع کردی اور بھارتی کسانوں کی طرح آواز اٹھانے کیلئے پرامید ہیں۔ 

دی ڈپلومیٹ کے مطابق بھارتی کسان گزشتہ سال ستمبر سے تین زرعی قوانین کیخلاف سڑکوں پر ہیں اور اب اس کا اثر بارڈر کے دوسری طرف بھی محسوس ہورہاہے ، پاکستان اتحاد کے زیراہتمام پاکستانی کسانوں کی ایک میٹنگ 21فروری کوہوئی جس دوران بھارتی کسانوں کی طرز پر مارچ میں احتجاج کی حکمت عملی پر تبادلہ خیا ل کیاگیا، اس احتجاج کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے ۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستانی کسان اپنے مطالبات کیلئے ریلی نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن میں گندم کی کم از کم امدادی قیمت 2000روپے فی من مقرر کرنے، گنا 300روپ ، بجلی کے نرخ پانچ روپے فی یونٹ، بیجو ں، کھادوغیرہ پر سبسڈی شامل ہیں۔ 

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فروری میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھاکہ کسانوں کیلئے ایک بڑا پیکج جلد متعارف کروایا جائے گا تاہم کسان برادری کا یہ خیا ل ہے کہ حکومت کی طرف سے ہونیوالے اعلانات کا مقصد کسانوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن کی طرف سے ہونیوالی تنقید کو دبانا ہے۔

مزید :

کسان پاکستان -