راولپنڈی میں پتنگ بازی کے شوقین نوجوان نے 20 روپے کی پتنگ کیساتھ پولیس کا ڈرون مار گرایا، بوکاٹا کردیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے پتنگ بازی روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا اور چھتوں پر چڑھنے کی بجائے ڈرون کیمرے سے مانیٹرنگ شروع کی جس دوران کامیابی بھی ملی لیکن اب پتنگ بازی کے شوقین نوجوان نے 20 روپے کی پتنگ سے کواڈ کواپٹر ( ڈرون کیمرہ) کا ہی بوکاٹا کردیا جس کے بعد وہ دھڑام سے نیچے آگرا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بسنت فیسٹول جمعرات کی رات سے ہی جشن میں بدل گیا اور گیریزن سٹی کے علاقوں صادق آباد، نیو ٹائون، سٹی سرکل اور وارث خان کے علاقے میں فائرنگ بھی سنی گئی ، کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ پولیس نے گھروں کی چھتوں پر چڑھنے اور پتنگ کیلئے استعمال ہونیوالے دھاگے کی ریکی کی بجائے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا اور ڈرون کیمرے کے ذریعے مانیٹرنگ شروع کردی۔
ڈرون کو اپنی طرف آتے دیکھ کر کسی پتنگ باز نے 20 روپے میں ملنے والی پتنگ کو اس کے قریب کیا اور دھاگے کیساتھ ہی بوکاٹا کردیا، دھاگے میں الجھنے کے بعد ڈرون نیچے آگرا۔