امریکہ کاشام میں فضائی حملہ، 17 جنگجو ہلاک متعدد زخمی
دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن )شام کےشہر دیر الزور میں ا ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پرامریکی فضائی حملے میں 17 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی حملہ شام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔چند روز قبل عراق میں مختلف امریکی تنصیبات اور اڈوں پر ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے جانب سے حملے کیے گئے تھے جس کے جواب میں آج امریکہ کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے۔عراق میں امریکی تنصیبات پر ہونے والے دو حملوں میں امریکی فوج سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ایران نے تاحال شام میں امریکی حملوں پر ردعمل نہیں دیا ہے۔