پاکستان کے معروف باکسر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق محمد وسیم کے نکاح کی سادہ تقریب کراچی میں ہوئی ،نکاح کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی لوگ شریک ہوئے۔محمد وسیم کی اہلیہ تابندہ تمثیل پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔بارات کے موقع پر محمد وسیم کے کوٹ میں سونے کے بٹن جڑے گئے تھے،انہوں نے شلوار قمیض اور ویس کوٹ زیب تن کررکھی تھی۔ولیمہ کی تقریب یکم مارچ کو کراچی میں ہی ہوگی۔محمد وسیم پاکستان کی جانب سے 12 انٹرنیشنل فائٹس میں حصہ لے چکے ہیں۔