سری لنکن مسلمانوں کے لئے وزیراعظم عمران خان نےوہ کام کردکھایا جو کوئی اور نہ کر سکا ، پاکستانی علماء داد دینے پر مجبور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علماء کونسل اور دیگر ملک کی مذہبی جماعتوں کی اپیل پر آج ملک بھر کی تمام مکاتب فکر کی مساجد میں علماء و مشائخ نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سری لنکا کے مسلمانوں کیلئے سری لنکا کی حکومت سے ایک عظیم خدمت سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امت مسلمہ کے عظیم رہنما ہونے کا حق ادا کیا ہے،شریعت اسلامیہ مسلمانوں کی میتوں کو جلانے کی بجائے دفن کرنے کا حکم دیتی ہے،سری لنکا کی حکومت کی طرف سے میتوں کو جلانے کا جو حکم نافذ کیا گیا تھا اس سے نہ صرف سری لنکا بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں اضطراب پایا جاتا تھا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا کے مسلمانوں کے اس اہم ترین مسئلہ کو حل کروا کر رسول اللہ ﷺ کے اس حکم کو عملی طور پر پورا کیا ہے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں جسم کے کسی بھی حصے میں تکلیف ہو تو پورے جسم میں تکلیف ہوتی ہے۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔ وائس چیئرمین مولانا عبد الکریم ندیم (رحیم یار خان ) ،علامہ عبد الحق مجاہد (ملتان)، قاضی مطیع اللہ سعیدی (گجرات) ،مولانا اسد اللہ فاروق (لاہور) ، مولانا اسعد زکریا (کراچی)، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی ، علامہ طاہر الحسن (فیصل آباد) ، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی (ساہیوال)، پیر اسعدحبیب شاہ جمالی ، مولانا محمد اصغر کھوسہ (ڈیرہ غازی خان)، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان(راوالپنڈی) ، مولانا ابو بکر صابری ، (اسلام آباد)، مولانا انوار الحق مجاہد ، شبیر یوسف گجر، مولانا عبد المالک آصف (ملتان)، مولانا اسلم صدیقی، مولانا اسید الرحمن سعید ، مولانا عبد الحکیم اطہر،قاری زبیر زاہد، مولانا اسلام الدین ، قاری محمد اسلم قادری، قاری شمس الحق (لاہور) ، مولانا حسان احمد حسینی (ڈسکہ ) ، مولانا محمد خورشیدنعمانی (بہاولنگر) ، مولانا فہیم الحسن فاروقی (شیخوپورہ) ، مولانا عبد اللہ حقانی، مولانا عبد اللہ رشیدی (قصور) ، میاں راشد منیر (سیالکوٹ) ، مولانا عاصم شاد ، مولانا عبد الوحید فاروقی (ناروال )، مولانا ابو بکر حمزہ (چکوال)، مولانا حبیب الرحمن عابد، مولانا طیب گورمانی، مولانا اظہار الحق خالد، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن (فیصل آباد) ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ ) ، مولانا انیس الرحمن بلوچ (گوجرہ)، مولانا عبد الرشید (حافظ آباد) مولانا محمد شکیل قاسمی (اوکاڑہ) ، مفتی محمد عمر فاروق (خانیوال) ، مولانا عبد الغفار شاہ حجازی (لودھراں)، مولانا تنویر احمد (بہاولپور) ، مولانا محمد احمد مکی، مولانا محمد اشفاق پتافی (مظفر گڑھ)،مولانا کلیم اللہ معاویہ (ننکانہ )، مولانا عزیز الرحمن معاویہ (تلہ گنگ)، مولانا عزیز اکبر قاسمی (راجن پور)، مولانا سعد اللہ شفیق(رحیم یار خان )حافظ محمد طیب قاسمی ، مولانا حسین احمد درخواستی ، مفتی اقبال عثمانی(کراچی) ،مولانا یاسر علوی (سمندری) ، قاری عبدالرئوف ، مولانا مطلوب مہار (بہاولنگر)، حافظ محمد طلحہ فاروقی (وہاڑی)، مولانا زبیر کھٹانہ (گوجرانوالہ)، مولانا عقیل زبیری (سرگودھا)، قاری عزیز الرحمن (لیہ)، مولانا عاطف اقبال (کمالیہ)اور دیگر نے اجتماعات سے خطاب کیا۔
لاہور میں گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امت مسلمہ کے عظیم رہنما ہونے کا حق ادا کیا ہے ،شریعت اسلامیہ مسلمانوں کی میتوں کو جلانے کی بجائے دفن کرنے کا حکم دیتی ہے اور سری لنکا کی حکومت کی طرف سے میتوں کو جلانے کا جو حکم نافذ کیا گیا تھا اس سے نہ صرف سرلنکا بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں اضطراب پایا جاتا تھا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا کے مسلمانوں کے اس اہم ترین مسئلہ کو حل کروا کر رسول اللہ ﷺ کے اس حکم کو عملی طور پر پورا کیا ہے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں جسم کے کسی بھی حصے میں تکلیف ہو تو پورے جسم میں تکلیف ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکن وزارت صحت نے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین پر ایک متنازعہ پابندی ختم کردی ہے،اس پابندی کی سبب سری لنکا میں بسنے والے مسلمانوں کافی عرصے سے احتجاج بھی کر رہے تھے، سری لنکن حکومت نےپابندی لگائی تھی کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین سے کورونا وائرس زیر زمین پانی میں شامل ہو سکتا ہے لہذا ا س عالمی وباء سے مرنے والوں کو دفنانے کی بجائے حکومت نے میتوں کو جلانے کا حکم دیا تھا۔ مقامی مسلمانوں نے اس حکومتی حکم پر احتجاج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ مردہ اجسام سے کورونا وائرس کی پانی میں منتقلی کے سائنسی ثبوت موجود نہیں ہیں اور میتوں کو جلانا مسلمانوں کے عقیدے کے بھی خلاف ہے۔دوسرہی جانب وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کو تدفین کی اجازت دینے پر سری لنکن حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔