اسلام آباد سمیت کن شہروں میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کل اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور بارش بھی ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں ہفتے کے روز مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ دیر، چترال ، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی۔
دوسری جانب صوبہ سندھ اور پنجاب میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مری میں بارش کی توقع ہے۔