سائنسدانوں نے بزدل لوگوں کو بہادر بنانے کا طریقہ دریافت کرلیا

سائنسدانوں نے بزدل لوگوں کو بہادر بنانے کا طریقہ دریافت کرلیا
سائنسدانوں نے بزدل لوگوں کو بہادر بنانے کا طریقہ دریافت کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے لوگوں کے دماغ کی ’رئیل ٹائم‘ مانیٹرنگ کے ذریعے ان کی بزدلی ختم کرنے اور انہیں بہادر بنانے کا حیران کن طریقہ دریافت کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کی تیار کردہ یہ تکنیک انسانی دماغ کے افعال کو تبدیل کرکے اس میں اعتماد پیدا کرنے اور خوف ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ تکنیک ذہنی صدمات سے لاحق ہونے والے نفسیاتی عارضوں (Post traumatic stress disorder) کا علاج ثابت ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاپان کے ایڈوانسڈ ٹیلی کمیونی کیشنز ریسرچ انسٹیٹیوٹ انٹرنیشنل کے سائنسدانوں نے اپنی تیار کردہ اس تکنیک کو ’ڈی کوڈڈ نیوروفیڈ بیک‘ (Decoded Neurofeedback)کا نام دیا ہے۔ انہوں نے اس کے ذریعے ’ایف ایم آر آئی‘ سکینر پر لوگوں کے دماغ کی ’رئیل ٹائم‘ سرگرمی کو مانیٹر کرنے کا کامیاب عملی مظاہرہ کیا ہے اور اس پر مزید تجربات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -