دیارِ غیر میں وطنِ عزیز کا نام روشن کرنے والے مکرم علی قریشی کا بڑا کارنامہ ، الیکٹرک گاڑیوں کے لیے منفرد اور بہترین بیٹری تیار کرلی

دیارِ غیر میں وطنِ عزیز کا نام روشن کرنے والے مکرم علی قریشی کا بڑا کارنامہ ، ...
دیارِ غیر میں وطنِ عزیز کا نام روشن کرنے والے مکرم علی قریشی کا بڑا کارنامہ ، الیکٹرک گاڑیوں کے لیے منفرد اور بہترین بیٹری تیار کرلی

  

 کوریا (رضا شاہ) حالیہ دور میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی طلب میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان میں آگ لگنے کے واقعات بھی دیکھے جارہے تھے۔تحقیقات کے مطابق بجلی سے چلنے والی گاڑیوں میں آگ لگنے کے زیادہ تر واقعات کی اصل وجہ بیٹریاں تھی کیونکہ ان میں لیکوڈ الیکٹرولائٹ کا استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب بجلی سے چلنے والی ان گاڑیوں میں لیکوئڈ الیکٹرولائٹ کا نعم البدل سالڈ الیکٹرولائٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ بہت مہنگا پڑتا تھا۔

کوریا الیکٹرو ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں موجود NUST پاکستان کے صدارتی گولڈ میڈلسٹ ریسرچ سکالر مکرم علی قریشی نے ڈاکٹر "ہا یون چھل" کے زیرنگرانی سستا اور معیاری سالڈ الیکٹرولائٹ تیارکرلیا ہے جو کہ رپورٹس کے مطابق دنیا کا سب سے سستا ترین اور کمرشلی بہترین کوالٹی کا ہے امید کی جاتی ہے کہ مستقبل قریب میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی بیٹریوں میں یہ ٹیکنالوجی بہت زیادہ استعمال کی جائے گی کوریا میں موجود تمام پاکستانی کمیونیٹی، سٹوڈنٹس اور سکالرز اپنے ہم وطن کی اس کامیابی پر بہت ناز کر رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -