شادی شدہ آدمی کو انٹرنیٹ پر محبت کی تلاش، آن لائن ایک لڑکی سے دوستی ہوئی، ملنے گیا تو وہاں بیوی بھی موجود تھی، بیوی کو کس نے خبر دی؟ اصل حقیقت جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے

شادی شدہ آدمی کو انٹرنیٹ پر محبت کی تلاش، آن لائن ایک لڑکی سے دوستی ہوئی، ...
شادی شدہ آدمی کو انٹرنیٹ پر محبت کی تلاش، آن لائن ایک لڑکی سے دوستی ہوئی، ملنے گیا تو وہاں بیوی بھی موجود تھی، بیوی کو کس نے خبر دی؟ اصل حقیقت جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شادی شدہ آدمی نے انٹرنیٹ پر ایک خاتون کے ساتھ محبت استوار کی اور جب اس سے پہلی ملاقات کے لیے پہنچا تو وہاں ایسا منظر تھا کہ دیکھ کر آدمی کے اوسان خطا ہو گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق درحقیقت اس آدمی کی بیوی بھی وہاں اس کی آن لائن محبت کے ساتھ بیٹھی تھی جسے خود اس خاتون نے بلایا تھا۔ واقعہ کچھ یوں ہوا کہ اس آدمی کی نادیہ نامی لڑکی کے ساتھ ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر پر ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔
یہ آدمی ملاقات کے لیے کہنے لگا،تاہم نادیہ نے اس سے ملاقات سے قبل اس کے بارے میں کچھ ریسرچ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جب نادیہ نے اس کا نام انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو اس کا فیس بک اکاﺅنٹ سامنے آ گیا جہاں اس کا سٹیٹس شادی شدہ تھااور وہ 7بچوں کا باپ تھا۔ وہیں سے نادیہ نے اس شخص کی بیوی کے ساتھ رابطہ کیا اور ادھر اس آدمی کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کرکے وہاں اس کی بیوی کو بھی بلا لیا۔ نادیہ نے یہ تمام واقعہ اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر کئی ویڈیوز میں بیان کیا ہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -