وہ کرکٹر جس نے 49 سال کی عمر میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا

وہ کرکٹر جس نے 49 سال کی عمر میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا
وہ کرکٹر جس نے 49 سال کی عمر میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ میں ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں لیکن ایک ایسا ریکارڈ ہے جو 144سال پہلے قائم ہوا اور آج تک کوئی اسے توڑ نہیں سکا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ ریکارڈ 49سال کی عمر میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا ہے۔ یہ ریکارڈ قائم کرنے والے کرکٹر انگلینڈ کے جیمز سودھرٹن تھے جنہوں نے1877ءمیں 49سال 119دن کی عمر میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا اور زندگی میں صرف 2ہی ٹیسٹ میچ کھیلے۔

جیمز اتنی زیادہ عمر میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی ہیں اور آج تک ان کا یہ ریکارڈ برقرار ہے۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز 1854ءمیں کر دیا تھا اور 1879تک وہ کرکٹ کھیلتے رہے اور 1880ءمیں وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔آج تک کوئی بھی ایسا کھلاڑی سامنے نہیں آ سکا جس نے لگ بھگ 50سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی شروع کی ہو، چنانچہ غالب امکان یہی ہے کہ یہ ریکارڈ ہمیشہ کے لیے جیمز سودھرٹن ہی کے پاس رہے گا۔

مزید :

کھیل -