پاکستانی شہری نے اپنی سابقہ بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگادیں، انتہائی شرمناک خبر آگئی

پاکستانی شہری نے اپنی سابقہ بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگادیں، انتہائی ...
پاکستانی شہری نے اپنی سابقہ بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگادیں، انتہائی شرمناک خبر آگئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی سابق بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے کیس میں سابق ایس پی جنید ارشد کی ضمانت سپریم کورٹ سے بھی خارج ہو گئی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق جنید ارشد کی ضمانت کی اپیل کی سمات جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے کی۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کے مو¿کل پر معمولی الزام ہے، اس کے باوجود وہ گزشتہ دو سال سے زیرحراست ہے۔
عدالت عظمیٰ کی طرف سے ملزم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ ”کسی خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا معاشرے کے خلاف جرم ہے، جو کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔“ جسٹس مشیر عالم نے اپنے ریمارکس میں ملزم کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میں اور آپ بھی بیٹیوں والے ہیں۔ ایسے گھناﺅنے جرم کو معمولی نہیں کہنا چاہیے۔“واضح رہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے لاہور کو رپورٹ دی گئی تھی جس پر اسے ستمبر 2018ءمیں گرفتار کیا گیا تھا۔