کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی ، سنسنی خیز میچ کا دلچسپ نتیجہ سامنے آگیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی ، سنسنی خیز میچ کا دلچسپ نتیجہ سامنے ...
 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی ، سنسنی خیز میچ کا دلچسپ نتیجہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دید ی ہے۔

پشاور زلمی کےحیدر علی 50، امام الحق 41،  ردر فورڈ 36 اورشعیب ملک 34  بنا کر نمایاں رہے۔وہاب ریاض کے آٹھ گیندوں پر 20 رنز نے بھی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈیل اسٹین نے دو جبکہ محمد حسنین، بین کٹنگ، زاہد محمود اور عثمان شنواری نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سرفراز احمد 40 گیندوں پر 81،اعظم خان 26 گیندوں پر 47 اور فاف ڈوپلیسی 26 گیندوں پر 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔سرفراز احمد نے اپنی اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔اعظم خان نے اپنی طوفانی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔پشاور زلمی کی جانب سے  ثاقب محمود نے تین ،وہاب ریاض نے دو جبکہ محمد عمران نے  ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے،کوشش ہوگی کہ اچھا ٹارگٹ سیٹ کریں،پشاور سے ہمارے میچز ہمیشہ بہترین ہوئے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، ڈیل اسٹین،اعظم خان، ٹام بینٹن،  فاف ڈوپلیسی،  نسیم شاہ، عثمان شنواری، بین کٹنگ، کیمرون ڈلپورٹ شامل ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، امام الحق، شعیب ملک، حیدر علی، ٹوم کوہلر،مجیب الرحمن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ اور پشاور کی ٹیموں میں ہونے والے میچ کافی سنسنی خیز رہے ہیں۔کوئٹہ نے دو میچز میں پشاور کو ایک رنز جبکہ ایک میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ  کی ٹیم کو ایک رنز سے شکست دی تھی۔