اب پاکستان میں امپورٹڈ موبائل فونز پر ٹیکس کس طرح لگایا جائے گا؟ ایف بی آر نے تفصیل جاری کردی
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی طرف سے درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس کے حوالے سے ایک نئی لسٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کی بنیاد پر آئندہ درآمد شدہ فونز پر ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایف بی آر کی اس نظرثانی شدہ فہرست میں تمام بڑی کمپنیوں کے موبائل فون ماڈلز شامل کیے گئے ہیں اور جن کمپنیوں کے فون اس فہرست میں شامل نہیں ہیں ان کے حوالے سے کلیئرنس کلیکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان پر ٹیکس کا اندازہ کسٹمز ایکٹ 1969کے سیکشن 81کے تحت لگایا جائے۔
رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں ایپل، ہواوے، انفینکس، لینوو(Lenovo)، موٹرولا، نوکیا، اوپو، سونی، ٹیکنو، ویوو، آنر اور سام سنگ و دیگر شامل ہیں۔ ایف بی آر کی طرف سے کمپنیوں اور ان کے موبائل فون ماڈلز کی جاری کی گئی تفصیلی فہرست مندرجہ ذیل ہے:۔