حمزہ شہباز جیل سے کب رہا ہوں گے اور ن لیگ  نے استقبال کے لئے کیا تیاریاں کی ہیں ؟ تفصیلات جانئے

حمزہ شہباز جیل سے کب رہا ہوں گے اور ن لیگ  نے استقبال کے لئے کیا تیاریاں کی ...
حمزہ شہباز جیل سے کب رہا ہوں گے اور ن لیگ  نے استقبال کے لئے کیا تیاریاں کی ہیں ؟ تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی کل (ہفتہ کے ر وز) رہائی کا امکان ہے،دوسری جانب  مسلم لیگ (ن) نے حمزہ شہباز کے بھرپور استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ن لیگی رہنماؤں پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، رانا مشہود، عمران علی گورائیہ سمیت دیگر پر مشتمل استقبالیہ کمیٹی نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کوٹ لکھپت سے ماڈل ٹاؤن تک پانچ مختلف جگہوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے،مسلم لیگ (ن)کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کارکنوں کے ہمراہ حمزہ شہباز کا استقبال کریں گے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے حمزہ شہباز کے استقبال کے لئے لئے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو دوپہر دو  بجے کوٹ لکھپت جیل کے پہنچنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔