یوسف رضا گیلانی کا تحریک انصاف کے12 اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعوی، ان اراکین کی ڈیمانڈ سے بھی پردہ اٹھادیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے دعوی کیا ہے کہ ان کو پاکستان تحریک انصاف کے 12 اراکین قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے اور یہ اراکین اگلے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ چاہتے ہیں۔
سما نیوز کے مطابق تحريک انصاف کے 12ارکان قومی اسمبلی کی حمایت کا دعوی یوسف رضا گیلانی نے جاتی امرا میں لیگی رہنماؤں سےملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ حکومتی اراکین اگلے الیکشنز میں نون لیگ کی ٹکٹ کےعوض سینیٹ انتخاب میں پی ڈی ایم کو ووٹ دیں گے۔یوسف رضا گیلانی نے مریم نوازسے کہا کہ اگر آپ ان حکومتی ارکان سے تعاون کریں تو ہم اسلام آباد کی اہم ترین نشست جیت سکتے ہیں۔ جس پر مریم نواز نے انہیں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔