این اے 75 ڈسکہ انتخاب کالعدم، حکومت کے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کے فیصلے پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا این اے 75 ڈسکہ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ انہوں نے چوری کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ’ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔ ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی۔ اللّہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔‘
الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔
ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔
دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی! انشاءاللّہ!
اللّہ کی لاٹھی بے آواز ہے!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 26, 2021
انہوں نے کہا کہ ’جسٹس وجیہ الدین نے پی ٹی آئی الیکشن کا پول کھولا تو انہیں پارٹی سے نکال دیا۔ اب الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہو؟ عوام تمہارے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتےکیوں ہو؟ دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کوتحفظ دینے کو اس لیے بے چین ہو کہ وہ کٹہرے میں اگر تمہارا نام لیں گے تو تمہارا کھیل ختم۔‘
جسٹس وجیہ الدین نے PTI الیکشن کا پول کھولا تو اسے پارٹی سے نکال دیا۔اب الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہو؟عوام تمہارے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتےکیوں ہو؟
دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کوتحفظ دینے کو اس لیے بے چین ہو کہ وہ کٹہرے میں اگر تمہارا نام لیں گے؟ تمھارا کھیل ختم!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 26, 2021
خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو اس حلقے میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔