پنجاب حکومت کا 7 اضلاع میں 50 فیصد حاضری کا قانون لاگو رکھنے کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت کا 7 اضلاع میں 50 فیصد حاضری کا قانون لاگو رکھنے کا فیصلہ ، ...
پنجاب حکومت کا 7 اضلاع میں 50 فیصد حاضری کا قانون لاگو رکھنے کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور سمیت صوبے کے سات اضلاع میں کورونا کا خطرہ برقرار ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق جن اضلاع میں روزانہ 20 یا اس سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں، وہاں 100 فیصد حاضری کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔جن اضلاع میں 50 فیصد حاضری کا قانون لاگو رہے گا ان میں  لاہور، گجرات، ملتان، رحیم یار خان، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد شامل ہیں ۔ان اضلاع  میں طلبہ ایک دن سکول آئیں گے اور ایک دن چھٹی کریں گے، اس پالیسی پر 31 مارچ تک عملدرآمد جاری رہے گا۔جس کے بعد کورونا صورتحال کا جائزہ لیکر نئے سرے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -