تین نئی نجی ایئر لائنز  پاکستان میں اڑان بھرنے کے لئے تیار ، کون کون سی کمپنیاں شامل ہیں؟ جانئے

 تین نئی نجی ایئر لائنز  پاکستان میں اڑان بھرنے کے لئے تیار ، کون کون سی ...
 تین نئی نجی ایئر لائنز  پاکستان میں اڑان بھرنے کے لئے تیار ، کون کون سی کمپنیاں شامل ہیں؟ جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تین نئی نجی ایئر لائنز نے آپریشن شروع کرنے کی تیاری کرلی، کیوایئرلائن، فلائی جناح اور جیٹ گرین نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے )کودرخواست دیدی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کیوا ئیر اور فلائی جناح کی سکروٹنی مکمل کرلی گئی جبکہ جیٹ گرین نامی ایئرلائن کی سکروٹنی جاری ہے، سی اے اے نے دونوں ایئرلائنز کے کیسز ایوی ایشن ڈویژن کوبھجوادیئے ہیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ کابینہ کی منظوری سے دونوں ایئرلائنز کو لائسنس جاری کیا جائے گا جبکہ تیسری ایئرلائن کی سکروٹنی مکمل ہونے کے بعد معاملہ ایوی ایشن کو بھیجا جائے گا۔سی اے اے قوانین کے مطابق نئی ایئرلائن تین طیاروں سے ایک سالہ مدت تک پروازیں آپریٹ کرتی ہے، ایک سالہ کامیاب مدت کے بعد بیرون ملک پروازوں کی اجازت دی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -