پاکستان کے بڑے شہر میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے سردی بڑھادی

پاکستان کے بڑے شہر میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے سردی بڑھادی
پاکستان کے بڑے شہر میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے سردی بڑھادی
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اور گردو نواح کے علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری  کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد اور گردو نواح میں گزشتہ کچھ گھنٹوں سے موسلا دھار بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ یہاں بارش کے ساتھ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو رہی ہے  جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہریوں کی جانب سے اس بارش کو ابرِ رحمت قرار دیا جا رہا ہے  کیونکہ ان کے خیال میں بدلتے موسم میں یہ بارش موسم کی تبدیلی سے ہونے والی بیماریوں سے بھی چھٹکارا دلائے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ رات کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے اور یہ سلسلہ کل تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج رات پنجاب کے پوٹھوہار خطے، خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، چترال ، کوہستان ،مالاکنڈ،مردان،بونیر،سوات ، ہری پور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ پشاور اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید :

ماحولیات -