حکومت ایف اے ٹی ایف   بارے   قوم کو حقائق سے آگاہ کرے ، شازیہ عطاء مری نے مطالبہ کرتے ہوئے تشویش ناک بات کہہ دی

 حکومت ایف اے ٹی ایف   بارے   قوم کو حقائق سے آگاہ کرے ، شازیہ عطاء مری نے ...
 حکومت ایف اے ٹی ایف   بارے   قوم کو حقائق سے آگاہ کرے ، شازیہ عطاء مری نے مطالبہ کرتے ہوئے تشویش ناک بات کہہ دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کے بارے میں قوم کو حقائق سے آگاہ کرے ، صرف وزیراعظم ہی نہیں، اُن کی ساری ٹیم نالائق ہے جن کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف معاملے پر عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ عطاء مری کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو بتایا جائے کہ  ایف اے ٹی ایف کی وہ کون سی شرائط ہیں جنہیں پورا کرنے کیلئے اصرار کیا جا رہا ہے؟کیا کہیں عمران خان کا طالبان سے نرم گوشہ تو اصل میں معاملہ نہیں ہے؟ ۔شازیہ مری نے کہا کہ آج تک دہشت گردوں کے مالی سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا،حکومت نے جعلی اکاؤنٹس ڈرامے کی آڑ میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور جعلی اکاؤنٹس کا ڈھنڈورا پیٹ کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -